لکی کمیٹیوں کی آڑ میں لوٹ مار ،عوام کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 31 مارچ 2016 20:25

کندیاں( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔31مارچ۔2016ء): لکی کمیٹیوں کی آڑ میں لوٹ مار عرصہ سے جاری مقامی پولیس اورانتظامیہ کو درخواستیں دینے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ہمارے بچے بھوکے مررہے ہیں جبکہ نوسرباز الکندی لکی کمیٹی کے ماسٹر مائنڈاختر رضا کندی۔ اور گنگ کے تمام افراد ددندناتے پھررہے ہیں جبکہ ہم سے لکی کمیٹی کی آڑ میں162000 لیکر ہمیں نہ ہی موٹر سائیکلیں دی ہیں نہ ہی رقم ۔

انصاف نہ ملا تو خودسوزی کرلیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار متاثرین الکندی لکی کمیٹی محمد اکرم ۔ محمد رمضان۔ لیاقت علی وٹو نے گزشتہ روز پریس کلب کے سامنے اجتجاج کرتے ہوئے کیا۔ ۔انھوں نے کہاکہ فی کس موٹر سائیکل کی مد میں 54000 لیے ہیں اور تین افراد کی رقم ہڑپ کرگیا ہے ہم نے ماہانہ کی بنیاد پر کمیٹی کا لالچ دیا تھا اور مذکورہ رقم باقائدگی سے ادا کرتے رہے جس کا ثبوت بھی ہمارے پاس موجود ہے انھوں نے مطالبہ کیاہے کہ الکندی لکی کمیٹی کے سرغنہ اختر رضا کندی کو فل مقدمہ درج کیا جائے اور ہماری رقم واپس دلائی جائے تمام ریکارڈ موجود ہے ہم نے متعدد بار تھانہ کندیاں میں تحریری طور پر درخواستیں بھی جمع کرائی ہیں لیکن پولیس تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے ہماری ڈی پی او میانوالی سے اپیل ہے کہ الکندی لکی کمیٹی کے سرغنہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے ہماری لوٹی گئی مطلوبہ رقم واپس دلوائی جائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسی طرح کندیاں میں لکی کمیٹیوں کے نام پر فراڈ کا دھندہ عروج پر ہے اور کافی غریب لوگ ان لکی کمیٹیوں کے فراڈیوں کے ہاتھوں لٹ چکے ہیں اور ان کے خلاف تھانہ کندیاں میں کئی درخواستیں دی گئی جو کہ ردی کی ٹوکری کی زینت بن چکی ہیں ۔