قتل کا مقدمہ:ایک ملزم کو عمر قید کی سزا،دو لاکھ روپے جرمانہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 31 مارچ 2016 20:21

سبی( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔31مارچ۔2016ء) : ڈسٹرکٹ سیشن جج سبی راشد محمود کی عدالت نے قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ایک ملزم کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا، جبکہ دیگر نو مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دیا استعاثہ کے مطابق ملزم محمد حسین نے کچھ عرصہ قبل اپنے دیگر نو ساتھیوں کے ہمراہ ٹھیڑی کے علاقے میں محمدامین کو کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کر کے زخمی کر دیاجس کے بعدوہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوامقتول کے ورثاء بلوچ خان کی مدعیت میں لیویز تھانہ لہڑی میں مقدمہ درج کیا گیامقدمہ میں دس ملزمان محمد حسین ،ارباب ،چنگیز،جاوید ،سانول ،عبدالغفار،جڑیا خان،مٹھا اور جلال خان کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا لیویز نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم محمد حسین کو گرفتارکیا گیا اور دیگر ملزمان فرار ہوگئے مقدمہ معزز عدالت نے زیر سماعت رہاجرم ثابت ہونے پر عدالت نے گرفتار ملزم محمد حسین کو پچیس سال قید اور دو لاکھ روپے مقتول کے ورثاء کو دینے کا حکم سنایاجبکہ دیگر نو ساتھی ملزمان کو اشتہاری قرار دیاسرکار کی جانب سے مقدمے کی پیروی اسد رشید نے کی۔

متعلقہ عنوان :