جعلی پریس، پولیس ،ایڈووکیٹ کی نمبروں پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 31 مارچ 2016 20:21

مصطفی آباد( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔31مارچ۔2016ء) : جعلی پریس، پولیس اور ایڈووکیٹ کی نمبروں پلیٹوں والی گاڑیوں کی بھر مار، ہر تیسری گاڑی پر پریس، پولیس اور ایڈووکیٹ لکھا ہوتا ہے، سخت کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی اور اس کے نواحی دیہات میں جعلی پریس، پولیس اور ایڈووکیٹ کی نمبر پلیٹ لگی گاڑیوں کی بھر مار ہے، اکثر بلا نمبری اور بغیر کاغذات والی گاڑیوں پر پریس پولیس یا ایڈووکیٹ لگی ہوتا ہے، جس کی وجہ سے انتظامیہ ایسی نمبر پلیٹ والی گاڑی پر سوار شخص کو چیک کرتی ہے اور نہ ہی کاغذات طلب کئے جاتے ہیں ، جس کی وجہ سے ہر تیسری گاڑی والے نے پریس، پولیس اور ایڈووکیٹ لکھا ہوتا ہے، جن میں سے صرف چند ایک کے پاس پریس، پولیس اور ایڈووکیٹ کا کارڈ ہوتا ہے، اعلی حکام فوری نوٹس لیتے ہوئے ایسے جعل سازوں کے خلاف کاروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :