بجلی چوری کرنے پر 40افراد کے خلاف مقدمات درج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 31 مارچ 2016 20:19

اوکاڑہ ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔31مارچ۔2016ء) : اوکاڑہ کے نواح میں بجلی چوری کرنے پر 40افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق نواح قصبہ جھجھ کلا ں میں دوران چیکنگ فقیر حسین،احمد یار، افتخاراحمد،محمد یوسف سمیت 40افراد ڈائریکٹ کنڈی لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے اے ایم او لیسکو سب ڈویژن حجرہ شاہ مقیم کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :