سانحہ گلشن پارک ؛سات شہداء کے لواحقین میں حکومتی امداد ی چیک تقسیم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 31 مارچ 2016 20:19

حجرہ شاہ مقیم( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔31مارچ۔2016ء) : سانحہ گلشن پارک سات شہدوں کے لواحقین میں حکومتی امداد کے چیک تقسیم ۔ لاہور خود کش دھماکے میں حجرہ شاہ مقیم اور گردونواح کے پانچ مرد ایک عورت ایک بچی شہید ہو ئی تھی ۔ حکومتی اعلان کے برعکس زخمی لڑکیوں ارم بی بی ،اقصی بی بی ،مقدس بی بی کی مالی امداد نہیں کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ممبر نیشنل اسمبلی میاں معین احمد خاں وٹو اسسٹنٹ کمشنر امتیاز احمد خاں کچھی کے ہمراہ گزشتہ روز نواحی گاؤں جھگیاں مہروک پہنچے سانحہ گلشن پارک لاہور میں جاں بحق ہونیوالے شبیر احمد ولد محمد شریف کمبوہ ،ظہور احمد ولد مہنگا، روبینہ بی بی زوجہ عبدالستا ر ،ایمان فاطمہ دختر نصیر احمد کمبوہ اور محلہ اسماعیل پور حویلی روڈ حجرہ شاہ مقیم کے شہید ظفر اقبال ولد محمد رفیق کمیانہ کے لواحقین میں وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے دس دس لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے ، ایم این اے ندیم عباس ربیرہ اسسٹنٹ کمشنر طاہر امین کے ہمراہ دھماکے میں شہید اسلم سلیم کے گھر پہنچے لواحقین کو دس لاکھ روپے کاچیک دیا ، ایم پی اے چودھری جاوید علاؤالدین اسسٹنٹ کمشنر کنول بھٹو کے ہمراہ گاؤں تیرہ ون ایل پہنچے شہید عبدالستا ر کے اہلخانہ کو دس لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا ایم این ایز میاں معین خاں وٹو،ندیم عباس ربیرہ ،ایم پی اے جاوید علاؤ الدین نے سوگوار خاندان سے افسوس کا اظہار بھی کیا حکومتی اعلان کے برعکس حجرہ شاہ مقیم کی زخمی لڑکیوں ارم بی بی ،اقصی بی بی ،مقدس بی بی کی مالی امداد نہیں کی گئی اعلان ہوا تھا کہ شدید زخمیوں کو تین لاکھ جبکہ معمولی زخمیوں کو ڈیڑھ لاکھ روپے د ےئے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :