پنجاب کے سرکاری سکولوں میں کل یکم اپریل سے نئے تعلیمی سیشن کا آغازہوگا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 31 مارچ 2016 20:17

سیالکوٹ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔31مارچ۔2016ء) : پنجاب بھر کے57ہزار سرکاری سکولوں میں آج یکم اپریل 2016ء سے نئے تعلیمی سیشن برائے سال-17 16 20کا آغازہورہا ہے تمام سرکاری سکول انگلش میڈم کلاسوں کا اجراء کررہے ہیں خصوصا نہم و دہم انگلش میڈم سائنس کلا سز کا اہتما م کیا گیا ہے تاہم اردو میڈیم کلاسوں کابھی آپشن رکھا گیا ہے کمپیوٹر اور کامرس کی کلاسیں بھی شروع ہوں گی جس کے لئے تمام ہائی سکولوں میں کمپیوٹر لیبارٹریز بھی تمام سہولتوں کے ساتھ میسر ہیں ماہ اپریل میں سرکاری سکولوں میں اول تا نہم کلاسوں میں داخلہ کیا جائے گاجس کے لئے کوئی داخلہ فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

انجمن اساتذہ پاکستان کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات عاشق حسین صدیقی کی پریس ریلیز کے مطابق جماعت اول تا دہم کے طلباء و طالبات کو مفت کتب مہیا کی جائیں گی مستحق اور نادار طلباء و طالبات کے لئے مفت یونیفارم مہیا کیا جائے گا انجمن اساتذہ پاکستان کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات عاشق حسین صدیقی نے بتایا کہ سرکاری سکولوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ، تجربہ کار اور محنتی اساتذہ موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

ضرورت اس امر کی ہے کہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ اپنی ذمہ داریاں دیانت داری او ر احسن طریقے سے سرانجام دیں اور قوم کے نونہالوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں ۔اور سرکاری سکولوں پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیئے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :