علم حاصل کرنا ہر فرد کی قومی ومذہبی ذمہ داری ہے۔ایم این اے چوہدری اسدالرحمن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 31 مارچ 2016 20:17

پیرمحل ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔31مارچ۔2016ء):علم انبیا ء کی میراث ہے جبکہ تحقیق علم کی روح ہے اساتذہ تعلیم کے وارث ہے ،سرسید دوم با با فرید بخش نے قیام پاکستان سے قبل فرید بخش کالج کی بنیاد رکھ کر علم کی شمع روشن کرکے اپنا نام تاریخ کے اوراق میں رقم کرلیا ۔ان خیالات کا اظہارایم این اے چوہدری اسدالرحمن چیئرمین قائمہ کمیٹی نے ہمراہ پرنسپل چوہدری نثار احمد وائس پرنسپل چوہدری ناصر محمود ،گورنمنٹ فرید بخش غوثیہ ڈگری سائنس کالج 333گ ب کے دورہ کے دوران بانی کالج بابا فرید بخش کے مزار پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا قوموں کی تقدیر کا دارمدارعلم کے فروغ پر ہوتا ہے جس معاشرے میں علم کا فقدان ہے وہ معاشرہ کبھی ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا ‘ علم حاصل کرنا قوم کے ہر فرد کی قومی اور مذہبی ذمہ داری ہے تعلیم ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے۔

(جاری ہے)

طلباوطالبات کو کرہ ارضی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور ترقی کی دوڑمیں شامل ہونے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں حصول علم پر وقف کر دینے کی ضرورت ہے۔جس سے ہمارے ملک اور قوم کا مستقبل تابناک ہوگا فرید بخش کالج ہمارا قدیم تاریخی ورثہ ہے جس کی بہتری کے لیے ہرممکن اقدامات کرنے کے لیے کوشاں انہوں نے پرنسپل چوہدری نثار احمدکی نشاندہی پر کالج کو سوئی گیس کنکشن ، بسوں کی فراہمی ، فرنیچر کی کمی سمیت ترقیاتی کام جلد ازجلد مکمل کروانے کا عندیہ دیاایم این ا ے چوہدری اسدالرحمن نے کالج میں جاری ترقیاتی کاموں اور پھول پھلواڑی کامعائنہ کرتے ہوئے کالج انتظامیہ کی تعریف کی اس موقع پر ان کے ہمراہ پرنسپل چوہدری نثار احمد وائس پرنسپل چوہدری ناصر محمود ،پروفیسر طارق عزیز ،سمیت پروفیسر سرفراز احمد ، پروفیسر عبدالرحیم ، پروفیسر سجاد آصف ، سرے ممالک کا دست نگر بنانا ہے ۔

محکمہ انہار کے ریٹائرڈ افسران اور کاشتکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس نظام کو ختم کر کے محکمہ آبپاشی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے تاکہ ملکی زراعت دوبارہ خود کفالت کی طرف گامزن ہوسکے۔جبکہ پیڈا چیئرمینوں کاکہنا ہے کہ پیڈا کا نظام عوامی نمائندوں کے ہاتھوں آنے سے نہری نظام میں بہتری آئی ہے ۔