انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کے الزام میں گرفتار تین ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا

جمعرات 31 مارچ 2016 19:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے ایم کیو ایم کے سابق رہنماء عمران فاروق قتل کیس کے الزام میں گرفتار تین ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت نے ملزم معغم علی سمیت تین ملزمان کی جانب سے دائر درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت سات اپریل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :