حکومت پنجاب نے عوام کی قیمتی اراضی کوانتہائی شفافیت سے کمپیوٹرائزڈ کر کے ہمیشہ کے لئے محفوظ کر دیا ہے ‘ جس سے پٹوار کلچر کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی کرپشن کا خاتمہ ہو ا‘ حکومت پنجاب کا یہ قدم قابل تحسین اور انقلابی فیصلہ ہے

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ کا بیان

جمعرات 31 مارچ 2016 19:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے عوام کی قیمتی اراضی کوجدید ترین طریقہ سے انتہائی شفافیت کے ساتھ کمپیوٹرائزڈ کر کے ہمیشہ کے لئے محفوظ کر دیا ہے - جس سے پٹوار کلچر کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی کرپشن کا خاتمہ ہو گیا ہے - حکومت پنجاب کا یہ قدم قابل تحسین اور انقلابی فیصلہ ہے - اس سے قبل کسی غریب آدمی کا کوئی پرسان حال نہ ہوتا تھا ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے جب عوامی خدمت کا بیڑہ اُٹھایا تو اُنہوں نے نئے ولوٖلے اور عزم کے ساتھ اراضی سے متعلقہ ریکارڈ کو کمپیوٹزڈ کرانے کے لئے پہاڑ وں جیسی مشکلات کا سامنا کیا - لہٰذا آج ہم کہہ سکتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام کو کرپشن اور بدیانتی پر مبنی ایک گھناؤ نے نظام سے نجات دلادی ہے-اُنہوں نے کہا کہ اس نئے نظام کے تحت گڈگوریننس کے اقدامات بھی کئے گئے ہیں جس کے تحت ہر مالک اراضی کو 30 منٹ سے کم مفت میں فردات کا اجراء ہو گا - انتقالات و تصدیق کا عمل 50 منٹس میں مکمل ہو گا - اراضی ریکارڈ سنٹرز ہائے پر قطار بندی قائم کر کے وی آ ئی پی کلچر کاخاتمہ کرویا گیاہے - شکایت کے سلسلے میں فری کال سنٹر کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے - خواتین اور بزرگوں کے لئے علیحدہ کاؤنٹر کا انتظام کیا گیا ہے ۔