نوازشریف نے آم جبکہ مودی نے ایجنٹ بھجوائے ‘بھوشن یادیو کی گرفتاری پرنوازشریف کی خاموشی میں کئی رازپنہاں ہیں
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی کا اجتماع سے خطاب
جمعرات 31 مارچ 2016 19:34
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف نے اپنے بھارتی ہم منصب کو آم جبکہ نر یندرمودی نے پاکستان کی بربادی کیلئے ''را''کے ایجنٹ بھجوائے۔ بھارت پاکستان توڑنے کے درپے ہے جبکہ حکمران دشمن ملک کے حکمرانوں سے نجی دوستی اوروہاں نجی تجارت کیلئے مرے جارہے ہیں۔
نوازشریف آج بھی دوست دشمن کی شناخت نہیں کرسکتے کیونکہ ان کے خاندان نے قیام پاکستان اوراستحکام پاکستان کیلئے قربانیاں نہیں دیں۔بلوچستان سے ''را''کے آفیسر کی گرفتاری کے باوجود اسلام آبادمیں بھارت نوازحکومت کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگی ۔ پیپلزپارٹی نے ریاست کی مضبوطی کیلئے ''را''کا پاکستان آنے کیلئے ہرچورراستہ بند کردیا تھا ۔(جاری ہے)
وہ فردوس پارک ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔
محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ''را''کے اہم ا ٓفیسر بھوشن یادیوکی گرفتاری پر میاں نوازشریف کی مجرمانہ خاموشی میں کئی رازپنہاں ہیں۔بھارت فطری دشمن کی حیثیت سے پاکستان میں دہشت گردی کوسپانسرڈکرتا ہے جبکہ میاں نوازشریف کی طرف سے اپنے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کو ساڑھیاں بجھوائی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ''را''کی مذموم سرگرمیوں کے ناقابل تردید شواہد عالمی ضمیر کوجھنجوڑنے کیلئے کافی ہیں۔ ''را''کی پاکستان میں پرتشدد سرگرمیوں کے حوالے سے بھارت کی مذمت کافی نہیں ،وہ مزاحمت کی زبان سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اختیارات کی عدم منتقلی جمہوریت کے منافی ہے۔عدالت عظمیٰ کااظہار برہمی درست ہے،حکومت بلدیاتی اداروں کوفعال اوراختیارات نمائندوں کے سپرد کرے ۔انہوں نے کہا کہ اگرحکمرانوں کے بس میں ہوتا توان کے دورمیں بلدیاتی الیکشن ہرگز نہ ہوتے۔ پیپلزپارٹی کے عوامی دورحکومت میں منتخب نمائندوں کوبھرپوراختیارات اورترقیاتی فنڈز ملے اور جمہوری نظام نے عوام کوڈیلیور کیا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اقتدارمیں آکر بلدیاتی اداروں کی مزید مضبوطی اوربلدیاتی نمائندوں کو مزید اختیارات کی فراہمی یقینی بنائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.