(ن) لیگی حکومت کی داخلی اور خارجی پالیسیاں مکمل ناکام ہو چکیں ہیں ‘ حکمرانوں کو ملک وقوم کے مفادات کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کی زیادہ فکر پڑی ہو ئی ہے‘حکمران ٹولہ قومی وسائل کو بے دردی سے لو ٹا جا رہا ہے قو م کے ٹیکسوں کا پیسہ اپنے نا کام منصوبوں پر پا نی کی طرح بہایا جا رہا ہے ‘ملک تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے

سابق گورنر وتحر یک انصا ف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور کا یوتھ کنونشن سے خطاب

جمعرات 31 مارچ 2016 19:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء) سابق گورنر وتحر یک انصا ف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے (ن) لیگی حکومت کی داخلی اور خارجی پالیساں مکمل ناکام ہو چکیں ہیں ‘حکمرانوں کو ملک وقوم کے مفادات کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کی زیادہ فکر پڑی ہو ئی ہے‘حکمران ٹولہ قومی وسائل کو بے دردی سے لو ٹا جا رہا ہے قو م کے ٹیکسوں کا پیسہ اپنے نا کام منصوبوں پر پا نی کی طرح بہایا جا رہا ہے ‘ملک تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔

وہ یوتھ ونگ ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پررکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد ‘یوتھ ونگ کے وسیم چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے سابق گورنر وتحر یک انصا ف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکمرانوں کو ملک وقوم کے مفادات کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کی زیادہ فکر پڑی ہو ئی ہے ‘پاکستان میں ہو نے والی دہشت گردی کی کاروائیوں میں غیر ملکی ہاتھ بھی ملوث ہوتے ہیں مگر حکومت اپنی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے ایسے غیر ملکی ہاتھوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر نے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمران پو لیس اور دیگر حکومتی اداروں کو امن وامان یقینی بنانے کی ذمہ داری دینے کی بجائے انکے ذریعے اپوزیشن کو کچلنے اور انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنواتے ہیں جسکی وجہ سے پنجاب میں امن وامان کا قیام ایک خواب بن چکا ہے اور دہشت گر دی کے واقعات بھی پوری قوم کے سامنے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل حکمرانوں سے کسی خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی کیونکہ حکمرانوں کا مشن ملک اور قوم کی مضبوط نہیں صرف اپنی مضبوطی اور خوشحالی ہے ۔

متعلقہ عنوان :