پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے سکولوں میں کتب کی فراہمی شروع کردی

جمعرات 31 مارچ 2016 19:18

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے کو ٹ ادو کے 154پارٹنر سکولوں کو 2لاکھ20ہزار نصابی کتابوں کی فراہمی 31مارچ سے شروع کر دی ہے۔اس مقصد کے لیے کوٹ ادو کے چوک طارق آباد کے ایک پارٹنر سکول میں تقسیم کتب کا مرکز قائم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں تحصیل کی سطح پر نصابی کتب کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن موجودہ تعلیمی سال کے لیے19لاکھ طالب علموں کو 71لاکھ نصابی کتابیں فراہم کرے گی۔ اس مقصد کے لیے صوبے کے مختلف اضلاع میں تحصیل و ضلع کی سطح پر 58مراکز قائم کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :