سعودی عرب میں فنگر پرنٹس نہ کروانے والے غیرملکیوں کے کمپیوٹر بندکردیئے گئے

جمعرات 31 مارچ 2016 19:03

سعودی عرب میں فنگر پرنٹس نہ کروانے والے غیرملکیوں کے کمپیوٹر بندکردیئے ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء) سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ڈیڈ لائن ختم ہونے کے ساتھ ہی مقیم اہلخانہ کے فنگر پرنٹس نہ کروانے والے غیر ملکیوں کے کمپیوٹر سسٹم بند کردیئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق سعودی ڈائریکٹریٹ جنرل پاسپورٹ(جوازات)کی ہدایت پر مملکت کے تمام ریجنل ادارون نے مقیم غیرملکیوں کے فیملی فنگر پرنٹ نہ کروانے والوں پر محکمہ پاسپورٹ سے متعلق کمپیوٹر نظام معطل کردیاہے۔

محکمہ پاسپورٹ کے ترجمان کرنل محمد حسین نے بتایا ہے کہ کمپیوٹرنظام کی معطلی کی وجہ سے مقیم غیرملکیوں کو اپنے اقامہ کی تجدید واجراء اور بیرون مملکت جانے کے لئے ایگزٹ ری انٹری ویزے کا اجراء بھی بند ہوگیاہے۔6برس کی عمر سے آگے تمام مقیمین کے فوری طورپر قریبی پاسپورٹ مراکز میں فنگر پرنٹس کروائے جانے کے بعد انکے کمپیوٹر نظام دوبارہ بحال کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :