مذہبی جماعتوں کے احتجاج سے میٹروبس سروس کا40لاکھ سے زائد کا نقصان،میٹرو سٹیشن پریڈ گراؤنڈ کے شیشے ،حفاظتی جنگلے توڑ دیئے گئے،سٹیشن کی مکمل مرمت و بحالی میں3سے4روز لگیں گے، مظاہرین وائی فائی ڈیوائسز بھی ساتھ لے گئے

جمعرات 31 مارچ 2016 18:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء) مذہبی جماعتوں کے ڈی چوک اور شاہراہ دستور پراحتجاج،دھرنے کی توڑپھوڑ سے پریڈ گراؤنڈ میٹروبس سروس کا40لاکھ سے زائد کا نقصان،میٹرو سٹیشن ،پریڈ گراؤنڈ کے مکمل شیشے توڑ دیئے گئے جبکہ پریڈ گراؤنڈ سے شہید ملت تک حفاظتی جنگلے بھی توڑ دیئے گئے،سٹیشن کی مرمت و بحالی میں3سے4روز لگیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعتوں کے ڈی چوک میں دھرنے کے شرکا نے پریڈ گراؤنڈ میٹرو سٹیشن کو شدید نقصان پہنچایا،مظاہرین نے لفٹ توڑدی،3واٹر کولرز توڑدیئے جبکہ سٹیشن 3کی وائی فائی دیوائس بھی چوری کرکے لے گئے،مظاہرین نے میٹروبس کی ٹی بی ایم مشین کو بھی ناکارہ بنادیااور4کیمرے بھی توڑدیئے،اسٹیشن میں نصب جنریٹرز کے لاک بھی توڑ دیئے گئے۔ اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء ذرائع کو انتظامیہ نے بتایا ہے کہ میٹرو پریڈ گراؤنڈ سٹیشن کی توڑ پھوڑ سے40لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہواہے،سٹیشن کی بحالی ومرمت میں3سے 4روز لگیں گے جس کے بعد سٹیشن کو بحال کرکے مسافروں کے لئے کھول دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :