حکومت نے گزشتہ 3 سال میں ترقیاتی بجٹ کو دوگنا کر دیا،توانائی اور بنیادی ڈھانچوں کے منصوبوں کی جلد تکمیل ہماری ترجیح ہے، سرمایہ کاری اور معیشت براہ راست ان منصوبوں سے منسلک ہے،مجھے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے مسلسل آگاہ رکھا جائے

وزیراعظم نواز شریف کی وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے دورہ پر گفتگو

جمعرات 31 مارچ 2016 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے گزشتہ 3 سال میں ترقیاتی بجٹ کو دوگنا کر دیا، سرمایہ کاری اور معیشت براہ راست ان منصوبوں سے منسلک ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف نے وزارت منصوبہ بندی و ترقی کا دورہ کیا۔ وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پی ایس ڈی پی پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے تین سال میں ترقیاتی بجٹ کو دگنا کر دیا، توانائی اور بنیادی ڈھانچوں کے منصوبوں کی جلد تکمیل ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری اور معاشی ترقی ان منصوبوں کی کامیاب تکمیل سے جڑی ہوئی ہے، ان منصوبوں پر عملدرآمد میں تاخیر برداشت نہیں کی جا سکتی اور ان منصوبوں میں شفافیت اور فعالیت بھی ساتھ ہونی چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کے دوران پاکستان نے دیرپا معاشی استحکام حاصل کیا ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ انہیں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔