لکی مروت، کوٹ کشمیر کے قریب گاڑی میں دھماکہ ،دھماکے کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 31 مارچ 2016 18:32

لکی مروت، کوٹ کشمیر کے قریب گاڑی میں دھماکہ ،دھماکے کے نتیجے میں 4افراد ..

لکی مروت( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ۔2016ء) :کوٹ کشمیر کے قریب گاڑی میں دھماکہ ہوگیا ہے،دھماکے کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔لکی مروت پولیس کے مطابق کوٹ کشمیر کے قریب گاڑی میں دھماکہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات کے تحت دھماکے میں 4افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز اور رسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جو دھماکے میں جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔تاہم کوٹ کشمیر کے قریب ہونے والے دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہاہے ۔

متعلقہ عنوان :