کالعدم جماعت کے امیر جنید الرحمان کی انٹروگیشن رپورٹ منظر عام پر آگئی

ملزم کا پرویز مشرف پر حملے کی منصوبہ بندی سمیت متعدد وارداتوں کا اعتراف

جمعرات 31 مارچ 2016 18:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مارچ۔2016ء) کراچی میں حساس اداروں اور رضویہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار کالعدم جماعت کے امیر جنید الرحمان کی انٹروگیشن رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے، ملزم نے سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کی منصوبہ بندی سمیت متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق مفتی شاہد کی گرفتاری کے بعد جنید الرحمان کو کراچی کا امیر بنایا گیا۔

(جاری ہے)

2013میں اسکی ٹیم نے کورنگی میں حساس ادارے کی گاڑی پر بم حملہ کرایا۔کورنگی میں اسکی ٹیم نے رینجرز کے ٹرک پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا۔ جبکہ سپارکو بس پر حملے میں ملزم نے خود ریکی کی تھی۔ انٹیروگیشن رپورٹ کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف پر حملہ کا منصوبہ بنایا تھا،جس کے لیے ناتھا خان پل کو بارود سے اڑانا تھا۔پل مضبوط ہونے کی وجہ منصوبہ دوسرے گروپ کو دیا۔ مخالف فرقے کے ڈاکٹرز سمیت متعدد افراد ٹارگٹ کلنگ ساتھیوں کیساتھ ملکر کی۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ کراچی میں روشن اور اسکی ٹیم ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :