غیر قانونی طور پر بیرون ملک رہائشی7پاکستانیوں کو ملک بدر

جمعرات 31 مارچ 2016 18:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مارچ۔2016ء ) غیر قانونی طور پر بیرون ملک رہائشی7پاکستانیوں کو ملک بدرکردیا گیا۔ اپنے ممالک سے نکالے جانے والے پاکستانیو ں میں5افراد ترکی اور 2افراد کو اسٹریلین حکومت نے پاکستان ڈی پورٹ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صبح7پاکستانیوں کو ترکی اور آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کرکے اسلام آباد پہنچادیا گیا۔ یہ ساتو ں افراد جن میں5افراد ترکی میں جبکہ2افراد آسٹریلیاں میں غیر قانونی طریقے سے مقیم تھے۔ دونوں ممالک کی انتظامیہ نے چیکنگ کے موقع پر غیر قانونی طریقہ سے رہائش اختیار کررکھی تھی ڈی پورٹ ہونے والے ساتوں پاکستانیوں کو ایف آئی اے نے حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔