سانحہ گلشن اقبال پارک سرچ آپریشنز، انتہائی خطرناک 15اشتہاری بھی شکنجے میں آگئے

دیگر صوبوں کے تعلیمی اداروں میں بھی سرچ آپریشنز جاری ہیں،زیر حراست انتہائی مشکوک افراد کی تعداد600 سے تجاوز کر گئی

جمعرات 31 مارچ 2016 17:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مارچ۔2016ء) سانحہ گلشن اقبال پارک دھماکے کے بعد سیکورٹی اداروں کا دہشت گردوں ، سہولت کا روں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے ،آپریشنز میں جہاں سینکڑوں عام شہریوں سے پوچھ گچھ جاری ہے وہیں جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں چھپے پولیس کو مطلوب انتہائی خطرناک 15اشتہاری بھی گرفتار کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا دہشت گردوں ، سہولت کا روں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاوٴن کا دائرہ پنجاب سے باہر بھی پھیلا دیا گیا ہے ، دیگر صوبوں کے تعلیمی اداروں کے ہاسٹلز، دینی مدارس سے ملحقہ عمارتوں میں بھی سرچ آپریشنز جاری ہیں،زیر حراست انتہائی مشکوک افراد کی تعداد600 سے تجاوز کر گئی۔ پولیس اور حساس اداروں کے اعدادوشمار کے مطابق لاہور فیصل آباد ، ملتان اور وہاڑی میں سیکورٹی اداروں نے کارروائیوں کے دوران مزید ڈیڑھ سو سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :