وزراء کے گھروں کی تزئین و آرائش کے لئے 50 کروڑ روپے مختص کرنا عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ انجینئر یاسر گیلانی

جمعرات 31 مارچ 2016 17:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مارچ۔2016ء )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام بھوک اور افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جب کہ پنجاب حکومت وزراء کے گھروں تزئین و آرائش کے لئے 50 کروڑ روپے مختص کرنے کا سوچ رہی ہے۔ الیکشن سے پہلے مسلم لیگ ن قناعت کے نعرے لگاتی رہی ہے۔ دیگر نعروں کی طرح مسلم لیگ ن کا یہ نعرہ بھی دعویٰ ہی ثابت ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یو سی 9 کے عہدیداران منظور حسین انصاری، حافظ شاہد اقبال، شفیق بلا، حسن نقوی، نواز باٹھ، حبیب الرحمن، محمد شکیل، بگا کونسلر اور محمود مرزا کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں شفاف احتساب کا نعرہ سب سے پہلے پاکستان تحریک انصاف نے لگایا اور عوام میں یہ نعرہ مقبول ہوچکا ہے ،پاکستان تحریک انصاف شفاف احتساب پریقین رکھتی ہے اور اس حوالے سے پارٹی کے چےئر مین عمران خان کا موقف واضح ہے۔