پلڈاٹ کی حالیہ رپورٹ :صوبوں میں طرز حکمرانی کے معیار میں بتدریج بہتری آنے کا انکشاف،پنجاب اور خیبرپختونخوا طرز حکمرانی کی بہتری میں68فیصدیکساں مثبت اسکور کے ساتھ سر فہرست ، سندھ 59فیصداسکورکیساتھ دوسرے جبکہ 58فیصداسکور کے ساتھ بلوچستان تیسرے نمبر پر رہا ہے ، پنجاب نے غربت کے خاتمے کے پیرامیٹر میں80.4فیصد مثبت اسکور لیکر دوسرے صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا،خیبر پختونخوا ہ نے ماحولیاتی پائیداری کے پیرا میٹرز میں 82فیصد اسکور لیکر دوسرے صوبوں پر سبقت لی ہے،پنجاب اورخیبر پختونخوا کی صوبائی حکومتوں نے جائزے کے 25پیرامیٹرز میں 50فیصد مثبت اسکور حاصل کیا ۔ پلڈاٹ کی صوبائی اسکور کارڈ برائے معیار طرز حکمرانی2014-15ء کی جاری کردہ جائزہ رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 31 مارچ 2016 17:36

پلڈاٹ کی حالیہ رپورٹ :صوبوں میں طرز حکمرانی کے معیار میں بتدریج بہتری ..

لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ۔2016ء) : پلڈاٹ کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صوبوں میں طرز حکمرانی کے معیار میں بتدریج بہتری آرہی ہے ۔ پنجاب اور خیبر پختونخواکی حکومتوں نے 2013ء کے بعد دوسرے سال میں معیار طرز حکمرانی میں کارکردگی کے حوالے سے 68فیصد یکساں اسکور حاصل کیا ہے، خوش آئندہ امر یہ ہے کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کی دونوں حکومتوں نے جائزے کے 25پیرامیٹرز میں 50فیصد مثبت اسکور حاصل کیاہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے 20پیرامیٹرز میں 50فیصد سے زیادہ مثبت اسکور حاصل کیا ہے تاہم چار پیرا میٹرز میں کارکردگی مایوس کن رہی جبکہ ایک پر برابر چلتی رہی ہے ۔

یہ حقیقت پلڈاٹ کی صوبائی اسکور کارڈ برائے معیار طرز حکمرانی2014-15ء کی حال ہی میں جاری کردہ جائزہ رپورٹ میں سامنے آئی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا ہ نے ماحولیاتی پائیداری کے پیرا میٹرز میں 82فیصد اسکور لیکر دوسروں پر سبقت لی ہے جبکہ پنجاب نے غربت خاتمے کے پیرامیٹر میں80.4فیصد مثبت اسکور لیکر دوسرے صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صنفی امتیاز کے پیرا میٹر میں خیبر پی کے نے 51جبکہ پنجاب نے 52.9فیصداسکور حاصل کیا ہے جو کم ترین سطح بتائی جاتی ہے۔پلڈاٹ کے جائزہ کے مطابق سندھ حکومت 59فیصدر اسکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی جبکہ بلوچستان حکومت 58فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی ہے ۔ بلوچستان حکومت نے اقتدار کی نچلی سطح تک منتقلی کے پیرامیٹرمیں 77.7فیصد حاصل کی ہے کیونکہ صوبے نے دیگر صوبوں کی نسبت سب سے پہلے انتخابات کا انعقاد کرتے ہوئے حکومتوں کا قیام عمل میں لایا۔

پبلک ٹرانسپورٹ کے پیرامیٹر میں بلوچستان کی کارکردگی 41.3فیصد کے ساتھ کم ترین رہی جس میں سندھ حکومت نے 78.3فیصد اسکور حاصل کیاہے ۔ سندھ حکومت صنفی امتیاز کے حوالے کارکردگی سب سے کم رہی ۔پنجاب حکومت نے شفاف ،موثر اوراکنامک پبلک پکیورمنٹ کے پیرامیٹر میں 84.8فیصد مثبت اسکور لیکر دوسروں پر سبقت لی ہے ۔ پلڈاٹ کی جانب سے 2013ء سے لیکر اہم پیرامیٹرز میں صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کا ایک مجموعی جائزہ پیش کیا ہے ۔