وزارت مذہبی امور نے محمدﷺ کے اسم گرامی کے پورے اسپیلنگ لکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 31 مارچ 2016 17:01

وزارت مذہبی امور نے محمدﷺ کے اسم گرامی کے پورے اسپیلنگ لکھنے کا نوٹیفکیشن ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31مارچ 2016ء) : وزارت مذہبی امور نے حضرت محمدﷺ کے اسم مبارک کے پورے اسپیلنگ لکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد تمام سرکاری ، نیم سرکاری اور پرائیویٹ اداروں سمیت عوام بھی حضرت محمدﷺ کے اسم مبارک کو انگریزی میں اس کے مخفف Muhdیا Mohd کی بجائے پورے اسپیلنگ (Muhammad) لکھنے کے پابند ہوں گے۔ اس نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد مذہبی حلقوں میں بھی اس فیصلے کو سراہا گیا ہے جبکہ عوام میں بھی اس اس حکومتی فیصلے کی تعریف کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :