ملتان،مسلح افرادکی فائرنگ 17سالہ نوجوان شدیدزخمی

جمعرات 31 مارچ 2016 16:58

ملتان۔31 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 مارچ۔2016ء ) کپ کے علاقے اندھی کھوئی میں مسلح افرادنے فائرنگ کرکے 17سالہ نوجوان کوزخمی کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اندھی کھوئی کارہنے والا اسلم شریف دکان بندکرکے گھرجارہاتھا۔اس دوران دلشاد ،بلال اوردیگرنے اس پرفائرنگ کردی چارگولیاں ٹانگوں پرلگیں جس سے اسلم شدیدزخمی ہوگیا۔اسے نشترہسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس تھانہ کپ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :