سماجی شعبوں کے مختلف منصوبوں کے لئے 387 ارب 53 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری

جمعرات 31 مارچ 2016 16:50

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 مارچ۔2016ء) حکومت نے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت سماجی شعبہ کے مختلف منصوبوں کے لئے 387 ارب 53 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کئے ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پی ایس ڈی پی کا حجم 700 ارب روپے ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل ہائی وے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں کے لئے 64 ارب 8 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں ، رواں مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں این ایچ اے کے لئے مجموعی طور پر 169 ارب 60 کروڑ روپے رکھے گئے ۔ اسی طرح واپڈا کے بجلی کے شعبے کے لئے 88 ارب 95 کروڑ 30 لاکھ روپے جاری کئے جا چکے ہیں جبکہ رواں مالی سال کے لئے اس مد میں 113 ارب 89 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کئے گئے۔