گورنمنٹ سینی ٹینیل ماڈل ہائی سکول بٹگرام میں ششم تا دہم داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ 4 اپریل 4کو ہو گا

جمعرات 31 مارچ 2016 16:48

بٹگرام۔ 31 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 مارچ۔2016ء) نئے تعلیمی سال کے آغاز پر گورنمنٹ سینی ٹینیل ماڈل ہائی سکول بٹگرام میں جماعت ششم تا دہم داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ 4 اپریل کو منعقد کیا جائے گا جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ سینیٹینیل ماڈل ہائی سکول بٹگرام کے پرنسپل فدا محمد خان نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکول میں داخلہ کے خواہش مند طلباء 3 اپریل تک داخلہ فارم سکول سے حاصل کر سکتے ہیں، 4 اپریل کو ششم تادہم تک کی کلاسوں میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ سکول ہذا میں منعقد ہو گا جس کے بعد سکول میں داخلہ حاصل کرنے والے طلباء کی حتمی لسٹ آویزاں کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :