حکومت پنجاب”دھان“ کی قیمتیں مقررنہیں کرتی پنجاب اسمبلی میں انکشاف

حکومت کاشتکاروں کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروے کار لارہی ہے، صوبائی وزیر زراعت پنجاب

جمعرات 31 مارچ 2016 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مارچ۔2016ء) رکن پنجاب اسمبلی نگہت شیخ کی طرف سے چاول کی فی من سرکاری قیمت مقرر کرنے سے متعلق پوچھے گئے ایک تحریری سوال کے جواب میں وزیر خوراک پنجاب ڈاکٹر فرخ جاوید ومحکمہ زراعت کی طرف سے انکشاف کیا گیا کہ حکومت پنجاب دھان یعنی چاول کی قیمتیں مقرر نہیں کرتی بلکہ دھان کے برآمد ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ اس کی قیمت مقرر کرتی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم حکومت نے کسانوں کے مالی حالات کو بہتر بنانے اور پیداواری لاگت کو کم کرنے کے لئے341ارب روپے کے ایک بڑے پیکج کا اعلان کیا جس کے تحت ساڑھے بارہ ایکڑ سے کم دھان کے کاشتکاروں کو 5ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے11ارب روپے بطور سبسڈی ادا کئے جاچکے ہیں۔ دھان پاکستان سے 60فیصد برآمد ہوتا ہے اس لیے بین الاقوامی کساد بازاری کی وجہ سے کاشتکار دھان کی صحیح قیمت حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔