دہشت گردی واقعات ،پی ایچ اے نے پارکوں کے سیکیورٹی کیلئے1” ارب “روپے مانگ لیے

جمعرات 31 مارچ 2016 16:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مارچ۔2016ء)سانحہ گلشن اقبال پارک کے بعد پی ایچ اے کو بھی ہوش آگیا۔ شہر کے تمام پارکوں میں سیکیورٹی انتظامات اور چار دیواری مکمل کرنے کے لیے حکومت سے ایک ارب روپے مانگ لیے۔لاہور کے متعدد پارکس میں واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈی ٹیکٹر موجود نہیں جبکہ پارکس کی چار دیواری بھی نا مکمل ہے۔ پی ایچ اے انتطامیہ نے ہنگامی طور پر پنجاب حکومت سے 1 ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا ہے جس کے لیے ایوان وزیر اعلیٰ کو سمری ارسال کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایک ارب روپے کی لاگت سے پی ایچ اے انتطامیہ پارکوں کی چار دیواری مکمل کرے گی۔ تمام پارکوں کی دیوار کو آٹھ فٹ تک اْونچا کیا جائے گا۔ پارکس کی سکیورٹی کے لیے نئے وائرلیس سیٹ، میٹل ڈی ٹیکٹر، واک تھرو گیٹس اور سکیورٹی گارڈز کے لیے وردیاں خریدی جائیں گی۔ اس کے علاوہ چھوٹی دیواروں پر جنگلے اور سکیورٹی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈ پارکوں کے سروے کے بعد مانگے گئے ہیں اور وزیراعلیٰ شہبازشریف کی منظوری کے بعد پی ایچ اے کوجاری کردیئے جائیں گے۔