اسلام سلامتی کا دین کسی بھی قسم کے انتشار کی اجازت نہیں دیتا ، صدر ممنون حسین

جمعرات 31 مارچ 2016 15:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مارچ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں کارروائی جاری ہے ، دہشتگردی سے اسلام کا کوئی تعلق نہیں ہے ، اسلام سلامتی کا دین ہے اور کسی بھی قسم کے انتشار کی اجازت نہیں دیتا ، اقتصادی راہداری منصوبوں سے پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے ، نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ بنانے میں اپنا کردارادا کریں ۔

کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ایئر یونیورسٹی اسلام آباد کے کانوکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ اسلامی تعلیمات امن ، ترقی اور سلامتی کی ضامن ہیں اور اسلام کسی بھی قسم کے انتہا پسندی اور انتشار پر مبنی اقدام کی اجازت نہیں دیتا انہوں نے کہا کہ طلباء علمی ، تحقیقی سرگرمیوں کیلئے بھرپور محنت کریں اور پاکستان کا مستقبل محفوظ بنانے میں اپنا کردارادا کریں ۔

(جاری ہے)

حکومت تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تعاون ہمیشہ جاری رہے گا عوام معاشرے میں موجود بدعنوان عناصر سے سماجی تعلق قطع کرے اور ملک میں اعلیٰ اخلاقی اقدار کو فروغ دیں انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں توانائی اور صحت سمیت کسی بھی نئے منصوبے شروع نہیں کئے گئے ہیں لیکن اللہ کے فضل وکرم سے پاکستان ترقی کی دوڑ میں دنیا کے ترقی پذیر ممالک کی اول صف میں ہے ۔ اقتصادی راہداری پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کا حب بنے گی اور امید ہے دو ہزار اٹھارہ تک توانائی کے بیشتر منصوبے مکمل ہوجائیں گے گوادر میں ملک کا سب سے بہترین ہوائی اڈہ تعمیرکرنے جارہے ہیں پاکستان کا مستقبل روشن ہے حکومت درست سمت جاری ہے عوام ساتھ دیں

متعلقہ عنوان :