پاکستانی عوام دہشتگرد گروپوں اور طالبان بارے تشویش کا شکار ہیں ، امریکی تحقیقاتی ادارہ

جمعرات 31 مارچ 2016 15:16

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مارچ۔2016ء) امریکی تحقیقاتی ادارے نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام دہشتگرد تنظیموں کے حوالے سے انتہائی تشویش کا شکار ہیں اور حکومت کے انتہا پسندوں کیخلاف کارروائی کے حامی ہیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی تحقیقاتی اداریپیوکی جانب سے جاری کی گئی سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر عوام طالبان اور تحریک طالبان پاکستان کے حوالے سے بہت ہی منفی موقف رکھتے ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 53فیصد پاکستانی عوام افغان طالبان کیخلاف منفی رائے رکھتے ہیں جبکہ 47فیصد القاعدہ کو ناپسند کرتے ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی عوام کی اکثریت لشکر طیبہ کے حوالے سے کوئی رائے نہیں رکھتی

متعلقہ عنوان :