پشاور میں کینٹ انتظامیہ کا ایک چوہا مارنے پر 300 روپے انعام کا اعلان

جمعرات 31 مارچ 2016 15:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء ) چوہوں سے تنگ کینٹ انتظامیہ نے ایک چوہا مارنے والے کے لئے 300 روپے انعام کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

پشاور میں کینٹ انتظامیہ نے ایک چوہے کے سر کی قیمت 300 روپے مقرر کردی ہے، جو شخص جتنے چوہے مارے گا اسے ہر چوہے کے بدلے 300 روپے انعام کے طور پر فراہم کئے جائیں گے۔ کینٹ انتظامیہ نے چوہے مارنے والے شخص کے لئے یہ شرط عائد کی ہے کہ اس کا تعلق کینٹ یا صدر سے ہونا چاہیئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے ایک چوہے کو مارنے پر 25 روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :