Live Updates

پنجاب آپریشن، پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ مبشر لقمان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 31 مارچ 2016 15:03

پنجاب آپریشن، پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے خلاف تحقیقات کا آغاز ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31مارچ 2016ء) : سانحہ گلشن اقبال پارک کے بعد پنجاب پولیس ، ایف سی ، رینجرز اور فوج سمیت لاہور کے مختلف علاقوں میں اور پنجاب بھر میں دہشت گردوں ، جرائم پیشہ افراد اور مشتبہ افراد کے خلاف آپریشن میں مزید تیزی کر دی گئی ہے۔ اسی ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے معروف صحافی مبشر لقمان نے اپنے ذرائع کے توسط سے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے خلاف بھی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مبشر لقمان نے اپنے پروگرام میں بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما جہانگیر ترین نے بھی متعدد بھارتی شہریوں کو پولیس مستثنیٰ ویزے دلوا کر ہائی کمیشن سے رابطے کے ذریعے پاکستا بلوایا تھا۔ مبشر لقمان نے بتایا کہ اس طریقے سے بلوائے گئے بھارتی شہری پاکستان کے مختلف شہروں میں گھومتے بھی رہے البتہ اس حوالے سے ابھی مزید معلومات موصول ہونا متوقع ہیں جن سے جہانگیر ترین کے خلاف شروع کی گئی تحقیقات کی نوعیت اور بھارتی شہریوں کو پاکستان بلوانے کے پیچھے کی وجوہات سے متعلق پتہ لگایا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات