سانحہ گلشن اقبال پارک ، جاں بحق افراد کے لواحقین میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری

جمعرات 31 مارچ 2016 14:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پرصوبائی وزیرکو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے سانگھڑ(سندھ)سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی سانحہ گلشن اقبال پارک میں ہلاکت پر ان کے لواحقین میں 70لاکھ روپے مالیت کے چیک تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ سانگھڑاور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے لواحقین کو حکومت پنجاب کی طرف سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ان ہلاک ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔

متعلقہ عنوان :