ایف آئی اے نے نادرا ویری فکیشن آفس پر چھاپہ مار کر ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر فرار

جمعرات 31 مارچ 2016 14:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) ایف آئی اے نے نادرا ویری فکیشن آفس پر چھاپہ مار کر ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کوئٹہ کے علاقے ائیر پورٹ روڈ پر واقع نادرا ویریفکیشن سیل پر چھاپہ مارا۔ جس کے دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر نثار، ایڈیشنل ڈائریکٹر مظہر، ڈی ای او عرفان کاکڑ اور اے ایس کاشف کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر اکرام کاکڑ کاروائی سے قبل فرار ہو گئے۔ کاروائی ملزمان پر جعلی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں عمل میں لائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :