طارق فاطمی سے امریکہ میں ترک وزیر خارجہ کی ملاقات ‘ باہمی دلچسپی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں جنہیں مستقبل میں مزید مستحکم کیا جائے گا ‘ ترک وزیر خارجہ

جمعرات 31 مارچ 2016 14:31

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے امریکا میں ترک وزیرخارجہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں وزیراعظم نوازشریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے ترک وزیر خارجہ نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترک وزیرخارجہ نے سانحہ لاہور میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں جنہیں مستقبل میں مزید مستحکم کیا جائے گا۔طارق فاطمی نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی پاکستان اور ترکی کے لیے مشترکہ چیلنج ہے،جس سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو مل کر کام کرنا چاہیے۔