پاکستان عالمی تحفظ اورسلامتی کینظام میں اہم کرداراداکررہاہے ‘پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی

جمعرات 31 مارچ 2016 14:31

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی تحفظ اور سلامتی کے نظام میں اہم کردار ادا کررہاہے۔ایٹمی سلامتی کے بارے میں سربراہ کانفرنس سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایٹمی سلامتی میں استعداد بڑھانے کیلئے حکومت کے اقدامات کو امریکہ میں بھی تسلیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہونے کی حیثیت سے پاکستان نے عالمی ایٹمی سلامتی اور ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے سلسلے میں اہم اقدامات کئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سربراہ کانفرنس میں پاکستان ایٹمی سلامتی کے بارے میں اپنا قومی بیان جاری کرے گا جوان اقدامات کی وضاحت کرے گا جو پاکستان نے ایٹمی سلامتی اور سکیورٹی کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کے لئے کئے ہیں۔