پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شراب بنانے والے ملزم کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا

جمعرات 31 مارچ 2016 14:29

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شراب بنانے والے ملزم کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق علی نواز پوار نے ہولی کے موقع پر زہریلی شراب تیار کی تھی جسے پینے سے 55 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کی تحقیقات کی جارہی تھیں۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش پولیس کو پتا لگا کہ شراب بنانے والا ملزم ٹنڈو محمد خان کے قبرستان میں موجود ہے ‘پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزم نے فائرنگ کردی ۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کی ٹانگ میں 2 گولیاں لگیں اور وہ بھاگتے ہوئے گرگیا جسے پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرکے حیدر آباد سول ہسپتال منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :