پریانکا چوپڑا کا کنگنا رناوت کیلئے خصوصی پیغام
جمعرات 31 مارچ 2016 14:03
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء) بولی ووڈ انڈسٹری کی ٹاپ ہیروئنز پریانکا چوپڑا اور کنگنا رناوت ”فیشن“جیسی سپر ہٹ فلم میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔اتوار کے روز اداکارہ کنگنا رناوت کو 63ویں نیشل ایوارڈ تقریب میں بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
(جاری ہے)
اداکارہ پریانکا چوپڑا جو آجکل اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم ”بے واچ“کی شوٹنگ میں مصروف ہیں کو جیسے ہی ساتھی اداکارہ کی کامیابی کی خبر موصول ہوئی تو انھوں نے فوری طور پر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مبارکباد کا پیغام شیئر کیا۔
پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ کنگنا ہی اس ایوارڈ کی صحیح مستحق ہیں۔ واضح رہے کنگنا رناوت کو رواں سال تیسری مرتبہ نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔33سالہ اداکارہ کی جانب سے دیگر نیشل ایوارڈ وصول پانے والے دیگر فنکاروں ریمو ڈیسوزا ، تنوی اعظمی اور وشال کو بھی مبارکباد پیش کی گئی۔ واضح رہے اداکارہ کو آخری مرتبہ بولی ووڈ میں انکی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی گئی فلم جئے گنگا جل میں اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا گیا تھامزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.