زیب اورہانیہ نے اپنا نیا گانا ’دادرا‘ سانحہ لاہورکے متاثرین کے نام کردیا

جمعرات 31 مارچ 2016 13:59

زیب اورہانیہ نے اپنا نیا گانا ’دادرا‘ سانحہ لاہورکے متاثرین کے نام ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء)کوک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والی پاکستانی گلوکار جوڑی ’زیب اورہانیہ نے اپنے نئے گانے ’دادرا‘ کی میوزک ویڈیو میں سانحہ لاہورکے متاثرین کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

اپنے آفیشل فیس بک پیج پرانہوں نے لکھا ہے کہ ”یہ گانا قوم کے لئے اوراس کی ویڈیو میں لاہورکا ماضی، حال اور مستقبل دیکھا جاسکتا ہے“۔”یہ گانا لاہوراور پاکستان دونوں کے لئے ہے، مشکل وقتوں میں لچک کا مظاہرہ کرنے کے لئے“۔گانے میں امید دلائی گئی ہے کہ ”کل تو سورج نکلے گا، کل تو روشنی آئے گی“۔یاد رہے کہ اتوارکے روز لاہورکے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے بم دھماکے میں 72 افراد جاں بحق جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔