پرستار بہت جلد بڑی سکرین پر بھی دیکھیں گے‘ پائل چوہدری

جمعرات 31 مارچ 2016 13:49

پرستار بہت جلد بڑی سکرین پر بھی دیکھیں گے‘ پائل چوہدری

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء)اداکارہ پائل چوہدری نے کہا ہے کہ مجھے اداکاری کے میدان میں مثبت مقابلے بازی میں لطف آتا ہے اور میں نے ہمیشہ ہر ڈرامے میں پہلے سے بہتر پرفارمنس دینے کی کوشش کی ہے۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ امن پسند لڑکی ہوں ،لڑائی جھگڑوں اورحسد سے کوسو ں دور بھاگتی ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نمبروں کی دوڑ میں پڑنے کی بجائے صرف اپنے کام کی طرف توجہ دیتی ہوں تاہم مثبت مقابلے بازی میں لطف آتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ مقام پر پہنچنے کیلئے میں نے بے پناہ جدوجہد اور محنت کی ہے جس کا صلہ خدا نے مجھے عزت اورشہرت کی صورت میں عطاء کر کے دیا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ مجھے د و پنجابی فلموں کی آفرز ہوچکی ہیں بہت جلد میر ے پرستار مجھے بڑی سکرین پربھی دیکھیں گے ۔