پندر ہ سالوں سے مسلسل فلم اورٹی وی پر اداکاری کررہی ہوں ‘ فرزانہ تھیم

جمعرات 31 مارچ 2016 13:49

پندر ہ سالوں سے مسلسل فلم اورٹی وی پر اداکاری کررہی ہوں ‘ فرزانہ تھیم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء) سینئر اداکارہ فرزانہ تھیم نے کہا ہے کہ پندر ہ سالوں سے مسلسل فلم اورٹی وی پر اداکاری کررہی ہوں ،میری خوش نصیبی ہے کہ سلطان راہی مرحوم کے ساتھ بھی فلم میں کام کرچکی ہوں اور میری آخری فلم”وریام “تھی جس کے ہدایتکار حسن عسکری تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اب میں نے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کررکھی ہے اور سب اس سے آگاہ ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فلم انڈسٹری تباہی میں اپنوں کاہاتھ ہے ۔ فرزانہ تھیم نے کہاکہ ریڈیو پاکستان میں اداکاری کا بہترین ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہوں ۔ آج کل میں ٹی وی ڈراموں کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں ۔