شوبز کی دنیا میں کچھ مختلف کردار ادا کرکے اپنے فن کا لوہا منوانا چاہتی ہوں ‘ سونیا بھٹی

جمعرات 31 مارچ 2016 13:40

شوبز کی دنیا میں کچھ مختلف کردار ادا کرکے اپنے فن کا لوہا منوانا چاہتی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء) ماڈل واداکارہ سونیا بھٹی نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں کچھ مختلف کردار ادا کرکے اپنے فن کا لوہا منوانا چاہتی ہوں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں سونیا بھٹی نے کہا کہ روایتی فنکاروں کو چاہیے کہ وہ زمانے کیساتھ بدلتے ہوئے تقاضوں کو پورا کریں‘ خدا نے مجھے جو عزت ٹی وی پر دی ہے اسکا وہ جتنا شکر ادا کرے کم ہے ‘ماڈلنگ کا مجھے جنون کی حد تک شوق ہے اس شوق نے ہی مجھے شوبز میں آنے پر مجبور کیا آج کئی اداکارائیں کام کیلئے پریشان ہیں لیکن میں خداکی شکرگزار ہوں کہ میرے پاس بے شمار کمرشل اور ڈراموں کی آفر موجود ہے میرا یقین ہے کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی اور انسان کو اسکی نیت اور صبرکا پھل ضرور ملتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :