دیپیکاپڈوکون کنگنا رناوت کو نیشنل ایوارڈ ملنے پر ناخوش
جمعرات 31 مارچ 2016 13:36
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون ساتھی اداکارہ کنگنا رناوت کو تیسری بار ”نیشنل فلم ایوارڈز“ ملنے پر ناخوش ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ”تنو ویڈز منو ریٹرن“ میں بہترین اداکاری پر تیسری بار ”نیشنل فلم ایوارڈ“ اپنے نام کیا ہے جس کے بعد فلم نگری کی کئی اداکاراوٴں میں بے چینی پھیل گئی ہے جس میں صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈو کون بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون کی گزشتہ برس 2 فلمیں ”پیکو“ اور”باجی راوٴ مستانی“ ریلیز ہوئی تھیں جنہیں شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا یہی نہیں ان کی دونوں فلموں نے باکس آفس پر بھی شاندار کامیابی سمیٹی تھی جبکہ اداکارہ کی فلم ”باجی راوٴ مستانی“ نے رواں سال کئی فلمی ایوارڈز اپنے نام کیے تھے جس کے بعد ڈمپل گرل نے ”نیشنل فلم ایوارڈ“ جیتنے کی امیدیں لگا لی تھیں تاہم اداکارہ کنگنا کا ایوارڈ اپنے نام کرنے کے بعد دپیکا شدید پریشانی کا شکار ہیں جس کے باعث انہوں نے فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا کی جانب سے بہترین فلمساز کا ایوارڈ جیتنے کی خوشی میں منعقدہ پارٹی میں بھی شرکت نہیں کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
-
اداکاری سے قبل اسکول میں بچوں کے ڈائپرز بھی تبدیل کیے،کیارا ایڈوانی
-
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.