بھارتی خفیہ ایجنسی را کے حاضر سروس افسر کی گرفتاری ایک کامیابی ہے ، دنیا بھر نے را کے افسر کا اعترافی بیان دیکھا ہے، بھارت کلبھوشن یادیو کو ایجنٹ تسلیم کرے یا نہ کرے کلبھوشن یادیو خود ایجنٹ ہونے کا اعتراف کر چکا ہے، ایران نے پاکستان مخالف سرحد استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے، سانحہ لاہور پر عالمی برادری نے گہرے دکھ اور افسوس کااظہا کیا، حملہ مسیحی برادری پر نہیںپاکستانیوں پر تھا، پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات کے لیے تاریخ کا تعین کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ
سمیرا فقیرحسین جمعرات 31 مارچ 2016 13:22
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31مارچ 2016ء) : ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے حاضر سروس افسر کی گرفتاری نہایت اہم کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کی توجہ بھارتی سرکاری اداروں کی پاکستان میں تخریبی کارروائیوں کی جانب دلانا چاہتا ہے ، دنیا بھر نے بھارتی ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کا ا عترافی بیان دیکھا ۔
میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان ملک میں بھارتی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں پہلے بھی اٹھا چکا ہے، گذشتہ سال ہم بھارتی خفیہ ایجنسی را کی پاکستان میں سرگرمیوں کے ثبوت اقوام متحدہ کو دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کلبھوشن یادیو کو اپنا ایجنٹ تسلیم کرے یا نہ کرے وہ خود ایک بھارتی ایجنٹ ہونے کا اعتراف کر چکا ہے ،۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.