دکی ،گھر میں آگ لگنے ، چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق

جمعرات 31 مارچ 2016 13:19

دکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء) دکی اور موسیٰ خیل کے علاقے میں گھر میں آگ لگنے اور چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ موسیٰ خیل کے علاقے میں واقع حاجی جلات خان کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگ گئی۔

(جاری ہے)

آگ کی زد میں آکر دو افراد شہباز اور دانیال بری طرح جلھس گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ دم توڑ گئے۔ آگ کی وجہ سے گھر کو بھی نقصان پہنچا ، دوسری جانب دکی کے علاقے ناصر آباد میں ایک گھر کی چھت گرنے سے نظر محمد جاں بحق ہوا جس کی لاش اہل علاقہ نے ملبے کے نیچے سے نکالی۔