چیف سیکرٹری کی زیر صدرات اجلاس ، 6پی سی ایس افسران کو گریڈ 21،متعدد افسران کو گریڈ 20اور گریڈ 19میں ترقی

جمعرات 31 مارچ 2016 12:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) 6پی سی ایس افسران کو گریڈ 21میں ترقی دیدی گئی جبکہ متعدد افسران کو گریڈ 20اور گریڈ 19میں ترقی مل گئی ۔ گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں میں 6پی سی ایس افسران کو گریڈ 21میں ترقی دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

گریڈ 21میں ترقی پانے والوں میں سیکرٹری اوقاف نیئر اقبال ، سیکرٹری لیبر نوازش علی ، وحید انصاری ، فہمیدہ مشتاق ، طارق جاوید ملک اور سہیل شہزاد شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ اجلاس میں متعدد افسران کو گریڈ 20میں ترقی دی گئی جن میں احسن وحید ریاض احمد ، محمود الحسن ، اسلم حیات ، فضل عباس ، شاہد ناصر راجا شامل ہیں ۔ جبکہ متعدد افسران کو گریڈ 19میں بھی ترقی دی گئی جن میں ایڈیشنل سیکرٹری ہوم محمد زمان وٹو ، ڈی سی او چنیوٹ شوکت علی کچھی ،اسد نعیم ، نعیم اقبال سید اور سعیدہ ملائکہ شامل ہیں۔