اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2016 تیار کر لی

رواں سال حج کے سرکاری خرچے میں‌اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 31 مارچ 2016 12:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31مارچ 2016ء) : وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2016ء تشکیل دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت کی جانب سے رواں سال حج کے لیے سرکاری اخراجات نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رواں سال ایک لاکھ 43 ہزار عازمین حج سعودی عرب جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جنوبی علاقوں سے جانے والے عازمین حج دو لاکھ55ہزارروپے جبکہ شمالی علاقہ جات سے جانے والے عازمین حج 2 لاکھ 64 ہزار روپے کی ادائیگی کریں گے، وزارت مذہبی امور نے نجی حج ٹور آپریٹرز کا کوٹہ دس فیصد کم کر کے سرکاری اسکیم میں اضافہ کر دیا ہے۔

پالیسی میں بتایا گیا کہ حج کے لے رواں سال سرکاری خرچہ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت رواں سال حج گذشتہ سال کی قیمت پر ہی ہو گا۔ حج پالیسی کا تیارہ کردہ مسودہ منظوری کے لیے آئندہ کابینہ کو ارسال کر دیا جائے گا۔