پولیس یا سی ٹی ڈی نے یوسف کو کبھی دہشت گرد قرار نہیں دیا: آئی جی پنجاب

جمعرات 31 مارچ 2016 12:34

پولیس یا سی ٹی ڈی نے یوسف کو کبھی دہشت گرد قرار نہیں دیا: آئی جی پنجاب

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مارچ۔2016ء) آئی جی پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ پولیس یا سی ٹی ڈی نے گلشن اقبال واقعے میں غلطی سے خودکش حملہ آور ظاہر کیے جانے والے یوسف کو کبھی بھی دہشت گرد قرار نہیں دیا۔لاہور میں خواتین پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعد میڈیا سے بات کر تے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو غلط فہمی پیدا ہوئی کہ شاید یوسف سانحہ گلشن اقبال میں ملوث تھا تاہم کسی ادارے نے اسے دہشت گرد قرار نہیں دیا۔

(جاری ہے)

مشتاق سکھیرا نے مزید کہا کہ مشکوک افراد کیخلاف کریک ڈاون میں تمام سیکیورٹی ادارے ملکر کام کر رہے ہیں اور پنجاب پولیس نے پانچ انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کیا تاہم ہلاک دہشت گردوں کا سانحہ گلشن اقبال سے تعلق نہیں تھا اور وہ دہشت گردی کے دیگر واقعات میں ملوث تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج 233 خواتین اہلکاروں کا دستہ پاس آؤٹ ہو رہا ہے اور امید ہے خواتین اہلکار اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کریں گی کیونکہ کسی بھی ملک یا معاشرے کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :