سنگین غدداری کیس :خصوصی عدالت کا مشرف کے بیرون ملک جانے پراظہار برہمی، سیکرٹری داخلہ فوری طور پر طلب،سنگین غداری کیس کے ملزم خصوصی عدالت سے اجازت لیے بغیر باہر کیسے چلے گئے، عدالت کا حکومتی وکیل سے سوال

جمعرات 31 مارچ 2016 12:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مارچ۔2016ء) سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے سابق صدر پر ویز مشرف کے بیرون ملک جانے پر سخت برہمی کا اظہا ر کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو فوری طور پر طلب کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالت کے جج جسٹس مظہر عالم نے سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ سابق صدر پرویز مشرف علاج کرانے کیلئے بیرون ملک گئے ہوئے ہیں جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

جسٹس مظہر عالم نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کیا حکومت کو علم نہیں تھا کہ عدالت نے مشرف کو آج طلب کیا ہے؟ ای سی ایل سے نام نکالنے والوں کو عدالتی حکم سے آگاہ کیا تھا؟ سنگین غداری کیس کے ملزم خصوصی عدالت سے اجازت لیے بغیر باہر کیسے چلے گئے؟۔ حکومتی وکیل اکرم شیخ نے خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کا ضمانت نامہ پڑھ کر سنایا اور موقف اپنایا کہ میں نے متعلقہ حکام کو عدالتی حکم سے آگاہ کردیا تھا سکائپ اور ویڈیو لنک کے ذریعے پرویز مشرف کا بیان ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :