سپریم کورٹ کا ایک ہزار روپے چھیننے والے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

ایک ہزار روپے کا ملزم ابھی تک جیل میں ہے جبکہ بڑ ے بڑ ے جرم کر نے وا لے آ زاد گھوم رہے ہیں یہ مقام حیرت ہے ،جسٹس قاضی فائز عیسی

جمعرات 31 مارچ 2016 12:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ نے سائیوال میں ایک ہزار روپے کی دھنیا چھیننے والا ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔ملزم افضل خرم ایک سال سے جیل میں تھا ۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کس طرح کی بات ہے کہ ایک ہزار روپے کا ملزم ابھی تک جیل میں ہے یہ مقام حیرت ہے ۔ بڑ ے بڑ ے جرم کر نے وا لے آ زاد گھوم رہے ہیں مگر ان پر کو ئی ہاتھ ڈالنے والا نہیں انہوں نے یہ ریمارکس جمعرات کو دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی ملزم کے جانب سے صدیق خان بلوچ ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور ان کی معاونت عمران بلوچ ایڈووکیٹ نے کی ۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کیخلاف صرف ایک ہزار روپے کی دھنیاچھیننے کا الزام ہے اور ساتھ یہ الزام بھی تھا کہ اس کے پاس پستول اور رائفل بھی تھی پولیس یہ سب ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے اس کے باوجود ٹرائل کورٹ نے اور ہائی کورٹ نے اس کی ضمانت منظور نہیں کی اس پر عدالت نے حیرت کا اظہار کیا اور بعد ازاں رہا کرنے کا حکم دیدیا

متعلقہ عنوان :