پاکستانی فلم میکرز اس وقت بہترین کام کررہے ہیں‘اداکارہ ارمینا رانا
جمعرات 31 مارچ 2016 11:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) برطانوی اداکارہ وماڈل ارمینا رانا خان نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں بننے والی فلمیں ہرلحاظ سے عالمی معیارکے مطابق ہیں۔اعلیٰ تعلیم یافتہ اور نوجوان فلم سازوں نے جب سے فلم انڈسٹری کی باگ ڈور سنبھالی ہے، تب سے بہتری کے آثارنمایاں ہونے لگے ہیں بلکہ پڑھے لکھے نوجوان اب اس شعبے کو بڑی ذمے داری کے ساتھ بطورپروفیشن اپنانے لگے ہیں جو بہت خوش آئند بات ہے۔
ان خیالات کا اظہارارمینا رانا خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے امریکا، کینیڈا اوربرطانیہ کے علاوہ ہندوستان میں بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہردکھائے ہیں۔ ہرجگہ کام کرنیوالوں کا اپنا ایک اندازہے۔لیکن اس بات کووثوق کے ساتھ کہتی ہوں کہ پاکستانی فلم میکرز اس وقت بہترین کام کررہے ہیں۔(جاری ہے)
ایک طرف منفرد موضوعات پرفلمیں بنائی جارہی ہیں تودوسری جانب جدید ٹیکنالوجی سے بھی خوب استفادہ کیا جارہا ہے ۔
یہی نہیں جدید طرز کے سینماگھروں کی بدولت شائقین کی بڑی تعداد اب اپنی فیملیز کے ہمراہ سینماگھروں کا رخ کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے پاکستانی ڈرامہ اورفلموں میں بھی کام کیا ہے، جسے دیکھ کر اندازہ ہوچکا ہے کہ آنے والا دور پاکستان کے باصلاحیت فلم میکرز ، فنکاروں اورتکنیک کاروں کا ہے ۔جو وسائل کی کمی کے باوجود اچھی فلمیں بنانے کا ہنرجانتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ارمینا رانا خان نے کہاکہ پاکستان میں باصلاحیت لوگوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اگراسی طرح عمدہ کام ہوتا رہا تووہ دن دور نہیں جب دنیا کے بیشترممالک کے فنکار پاکستان میں کام کرنے کوترجیح دیں گے۔ یہی نہیں کو پروڈکشن کے میدان میں بھی بڑی واضح کامیابیاں ہوں گی، جس کے بارے میں ابھی کچھ کہا نہیں جارہا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ میڈیا پرجلد ہی ایسی خبریں آئیں گی جس سے دوسرے ممالک کا رخ کرنے والے فنکار اور تکنیک کار بھی واپس آئینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
-
اداکاری سے قبل اسکول میں بچوں کے ڈائپرز بھی تبدیل کیے،کیارا ایڈوانی
-
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
-
سنجے لیلا بھنسالی کی بھتیجی کا چچا کے بارے میں شیکھر سمن کے کمنٹس پر سخت ردعمل
-
الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا
-
مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.